وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس اور سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔