وزیراعظم شہباز شریف سے سردار مہتاب عباسی اور سینیٹر جاوید عباسی کی ملاقات

 اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے سابق گورنر و وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور سینیٹر جاوید عباسی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور گلیات کے علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ گلیات میں صحت، تعلیم کی سہولیات کی فراہمی، سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔