لاہور ۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک تھے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے …
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور ۔1مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک تھے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پولینڈ میں ہونے والے چھ فریقی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بھی بریف کیا جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے۔
پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی کاشوں کو سراہا۔ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔








