وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سید مصطفی کمال اور معاون خصوصی ہارون اختر خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو وزارت میں جاری منصوبوں اور بیماریوں کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بھی وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری صحت اسلم غوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔








