وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی ملاقات

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزاعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر معاشی بحران پر قابو پا لیں گی۔ جاوید لطیف نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر حکومت کے اقدمات کو سراہا۔