وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کے عالمی منڈیوں میں فروغ ، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کے عالمی منڈیوں میں فروغ ، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کاروباری برادری کو سہولیات، ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر بھی موجود تھے۔







