وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار، واقعے کی انکوائری مکمل کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار، واقعے کی انکوائری مکمل کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت کے سرائےنورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ ادارے اور حکومت غیر متزلزل عزم کے ساتھ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کے امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی ۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں بیش قدر قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کی انکوائری جلد مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والےافراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی