منامہ۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور …
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بحرین پہنچ گئے، منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم، نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور دیگر قیادت نے پر تپاک استقبال کیا

مزید خبریں
منامہ۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سینئر افسران بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقاتیں شامل ہیں ۔
یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی مفید تعاون میں حصہ ڈالے گا۔








