اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …
وزیراعظم شہباز شریف کافتنتہ الخوارج کےخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔








