اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور تخریب کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے …
وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں دہشت گرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر دکھ کا اظہار، تخریب کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور تخریب کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔








