وزیراعظم شہباز شریف کا کثیرالجہتی نظام اور مضبوط اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ایسے مضبوط اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جو امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں متوازن کردار ادا کرے۔

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ایسے مضبوط اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جو امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں متوازن کردار ادا کرے۔

جمعہ کو ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار ربیکا گرین سپین کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ایسے مضبوط اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا جو امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں متوازن کردار ادا کرے۔

انہوں نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا اور پاکستان کی اقوام متحدہ کے لئے طویل المدتی خدمات اور خطے میں امن کے فروغ کے لئے حالیہ کوششوں کو سراہنے پر ربیکا گرینسپین کا شکریہ ادا کیا