وزیراعظم شہباز شریف کا کوہلو میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔