وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدا ئے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا ئے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ جو کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کےلئے دی ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے …

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدا ئے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے کہ جو کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اور ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کےلئے دی ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی شمع کو جبرو استبداد کے باوجود کئی نسلوں سے روشن رکھا ہوا ہے۔

مزید خبریں