اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان …
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔








