وزیراعظم شہباز شریف کی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار افسوس

184
وزیراعظم شہباز شریف کی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور ۔8دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اتوار کو رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ گئے اور ان کے والد کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔