وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ وزیراعظم نے سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد ،اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر پرتپاک استقبال کیا
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ وزیراعظم نے سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے تو اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی آمد پر بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف سے مصافحہ کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔ وزیراعظم کی نشست کے بائیں طرف نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بیٹھے ہوئے تھے ۔









