وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی اسی لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔مانسہرہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر دور حکومت میں ہزارہ ڈویژن،خصوصا مانسہرہ میں اہم …
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 01 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی اسی لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔مانسہرہ میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر دور حکومت میں ہزارہ ڈویژن،خصوصا مانسہرہ میں اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے،
انہوں نے کہا کہ سعودی تعاون سے واٹر سپلائی سکیم پر کام جاری ہے جس سے شہر کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی،سردار محمد یوسف نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپنے دور حکومت میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا ہے۔








