وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لاہور رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی اور پھول پیش کئے

Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

لاہور ۔18دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے بھی چوہدری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے پراتفاق کیا۔ دونوں قائدین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔