وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں،اقدامات اور فیصلوں کا محور و مرکز عوام ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

141

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں،اقدامات اور فیصلوں کا محور و مرکز عوام ہیں، معاشی چیلنجز کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں کمی اس وژن کی عکاس ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس سے مہنگائی،پیدواری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن کرایوں میں کمی اور قوت خرید، فی کس آمدن اور روزمرہ کے امورمیں بہتر ی نظر آئے گی، خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔