وزیراعظم عمران خان (آج) احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کا اجراءکریں گے

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان (آج) بدھ کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کا اجراءکریں گے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 9 اپریل سے نقد رقوم کی فراہمی جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں کیٹگری ون اور ٹو کے 54 لاکھ 37 ہزار مستحقین میں 6 کروڑ 52 لاکھ 49 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان (آج) بدھ کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کا اجراءکریں گے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 9 اپریل سے نقد رقوم کی فراہمی جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں کیٹگری ون اور ٹو کے 54 لاکھ 37 ہزار مستحقین میں 6 کروڑ 52 لاکھ 49 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آج احساس پروگرام کے تحت احساس ایمرجنسی کیش تقسیم سے متعلق معلوماتی پورٹل کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش کے تحت تقسیم کا اہم اصول شفافیت ہے، اس تناظر میں معلوماتی پورٹل کا اجراءکیا جا رہا ہے۔ پورٹل کے ڈیش بورڈ پر صوبہ، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تینوں کیٹگریز میں تقسیم کی گئی رقوم کے مستحقین کی تعداد سے متعلق معلومات موجود ہوں گی۔ شفافیت کے ساتھ ساتھ اس سے بینکوں کی جانب سے مستحقین کو امداد کی تقسیم اور رقم وصول کرنے والے مستحقین کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ اس پورٹل سے لوگوں کو معلومات تک فوری رسائی کا موقع ملے گا۔ جمعرات کی صبح سے اس پورٹل کا الیکٹرانک لنک دستیاب ہو گا۔