اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج کو ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجراء کریں گے۔ اس پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ڈاکٹروں اور مریضوں کو غیر ضروری ملاقات سے بچاتے ہوئے ان کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنانا ہے تاکہ ڈاکٹر اور مریض دونوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سہولت …
وزیراعظم عمران خان آج ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجراء کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج کو ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا اجراء کریں گے۔ اس پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ڈاکٹروں اور مریضوں کو غیر ضروری ملاقات سے بچاتے ہوئے ان کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنانا ہے تاکہ ڈاکٹر اور مریض دونوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سہولت کی بدولت ڈاکٹرز کو سہولت میسر آئے گی کہ وہ اس پلیٹ فارم پر رضاکارانہ طور پر اپنا اندراج کرائیں اور مریضوں کو بلامعاوضہ تشخیص و علاج تجویز کر سکیں۔ اسی طرح شہری کووڈ۔19 سے متعلقہ سوالات اور ڈاکٹر سے بذریعہ فون بھی رابطہ میں رہ سکیں گے۔








