وزیراعظم عمران خان بلیک میل ہونے والے نہیں، پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کا وژن ہی کلیئر نہیں ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلیک میل ہونے والے نہیں، پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کا وژن ہی کلیئر نہیں ہے، آئے دن پی ڈی ایم کے فیصلے تبدیل ہوتے ہیں، کوئی ضمنی الیکشن لڑنا چاہتا ہے اور کوئی اس سے انکاری ہے، اگر استعفے دینے ہیں تو سپیکر قومی اسمبلی کو …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلیک میل ہونے والے نہیں، پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کا وژن ہی کلیئر نہیں ہے، آئے دن پی ڈی ایم کے فیصلے تبدیل ہوتے ہیں، کوئی ضمنی الیکشن لڑنا چاہتا ہے اور کوئی اس سے انکاری ہے، اگر استعفے دینے ہیں تو سپیکر قومی اسمبلی کو دیں، پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا وباء کی صورتحال کا مقابلہ کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے حکومت سے استعفے لینے آئے تھے اور اب خود استعفے دے رہے ہیں، اپوزیشن رہنما آج سے ہی استعفے دینا شروع کر دیں، اگر استعفے دینے ہیں تو سپیکر قومی اسمبلی کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کا وژن کلیئر نہیں ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنمائوں کے بیانات میں تضاد ہے، کوئی ضمنی الیکشن لڑنا چاہتا ہے اور کوئی اس سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر دبائو بڑھا کر این آر او حاصل کرنا چاہتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے، اگر اپوزیشن رہنمائوں نے استعفے دینے ہیں تو دیں، لانگ مارچ کرنا ہے تو وہ بھی کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس امور کشمیر کی وزارت رہی، انہوں نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا، جے یو آئی کے پاس سیاحت کی وزارت تھی، انہوں نے سیاحت کے شعبے کے لئے بھی کچھ نہیں کیا، جے یو آئی ہر حکومت کے ساتھ رہی مگر اس نے ملکی مفاد کے لئے کچھ نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا وباء کی صورتحال کا مقابلہ کیا، کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا رکھی ہے، پاکستان ان چار ممالک میں شامل ہے جن ممالک نے وبائی صورتحال کے دوران بہترین پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، ہماری ایکسپورٹ ساڑھے 7 فیصد بڑھ گئی ہے، مہنگائی کا مسئلہ ضرور ہے لیکن اب مہنگائی میں بھی کمی آ رہی ہے، آٹا اورچینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں