وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر تمام پارلیمانی پارٹیاں اوررہنما یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی، ملکی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے استحکام ضروری ہے، معاشی میدان میں گذشتہ سال ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وہ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی …

اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سلامتی کے معاملہ پر تمام پارلیمانی پارٹیاں اوررہنما یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی، ملکی معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے استحکام ضروری ہے، معاشی میدان میں گذشتہ سال ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وہ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹارنی جنرل نے پارلیمانی پارٹی کو پارلیمنٹ میں متعارف کرائی جانے والی قانونی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعظم کی قیادت ،عوام کی فلاح اور ملک کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیں اور اپنی بھرپور توجہ عوام کے مسائل کے حل پر صرف کریں۔ وزیراعظم نے شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ 2020 ملک اور عوام کے لیے بہتر سال ثابت ہو۔