وزیراعظم عمران خان جدہ میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جدہ سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان جدہ سعودی عرب میں مختصر قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کی اور نیویارک میں ایک ہفتہ قیام کیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف سربراہان حکومت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈن، ایران کے صدر حسن روحانی، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں سے یہ ملاقاتیں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر کیں۔ وزیراعظم نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا اور کشمیر، اسلامو فوبیا، گلوبل وارمنگ اور منی لانڈرنگ جیسے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیراعظم کے خطاب کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یو این جی اے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے موقع پر مختلف بین الاقوامی تھنک ٹینکس سے خطاب بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کے اشتراک سے منعقدہ دو مذاکروں سے بھی خطاب کیا اور عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیئے۔