سیالکوٹ۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرات اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبو د اور بہتری کے لئے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ،ملک بھر …
وزیراعظم عمران خان جرات اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں،معاون خصوصی برا ئے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرات اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبو د اور بہتری کے لئے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے ،ملک بھر میں تعلیم ،صحت ،انصاف کی بہتری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں،با شعور عوام پی ڈی ایم کے ملک مخالف بیانیے کا ساتھ نہیں دیں گے،، پی ڈی ایم کے نام پر مسترد شدہ لوگوں کا یہ ٹولہ اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لئے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے معاون خصوصی برا ئے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار ،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کمشنر گوجرانولہ سید گلزار حسین شاہ کی زیر قیادت "کلین گرین سیالکوٹ” مہم کے تحت سیالکوٹ شہر میں پینے کے صاف پانی، سیوریج سسٹم، پارکس، سمارٹ سٹی انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، سڑکیں، بس ٹرمینل، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے حوالے سے کارپوریشن آفس سیالکوٹ میں اجلاس جاری میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور فنڈز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر حافظ حامد رضاء، سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ مہر کاشف، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو میر محمد نواز، سی او میونسپل کارپوریشن فیصل شہزاد، پراجیکٹ انچارج سیالکوٹ مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرو ¿ف اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔








