اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی ترقی کے لئے 162 ارب روپے کے فنڈز جاری کرے گی' وزیراعظم عمران خان ساحلی شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے …
وزیراعظم عمران خان ساحلی شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں دلچسپی لے رہے ہیںگورنر سندھ عمران اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی ترقی کے لئے 162 ارب روپے کے فنڈز جاری کرے گی’ وزیراعظم عمران خان ساحلی شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی تیز ترین ترقی کے لئے کوششیں تیز کی جائیں ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مرکز کے درمیان تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی ایک اتحادی جماعت ہے جو کسی بھی وقت وفاقی حکومت کا حصہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور دیگر لوگوں کے تحفظات جلد دور کئے جائیں گے اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایم کیو ایم ۔پی کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرین لائن سمیت مختلف پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے اور آئندہ ماہ وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے لئے کراچی کا دورہ کریں گے ۔








