اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زلمے خلیل زاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں گزشتہ سال شروع ہونے والے افغان امن اور مفاہمتی عمل کے حوالے سے …
وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زلمے خلیل زاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان میں گزشتہ سال شروع ہونے والے افغان امن اور مفاہمتی عمل کے حوالے سے عزم اور مخلصانہ تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مشکلات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ افغان تنازعہ کا جلد سیاسی تلاش کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ اہم ہے کہ تمام فریقین افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے عملی اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو کمزور ہونے سے بچانے کے لئے کسی بھی فریق کی طرف سے منفی بیانیوں کو روکنا بھی مساوی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن عمل کو جلد نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے مخلص دوست اور سہولت کار کی حیثیت سے اپنی استعداد کے مطابق ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا حصول اور دیرپا ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانا پاکستان کے بہترین قومی مفاد میں ہے۔








