اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کا اس …
وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب اور امارات کے وزراءخارجہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کا اس خطے میں کردار اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ان سے مشترکہ ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد تازہ صورتحال سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری کرفیو کے باعث انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے متعلق پاکستان کی گہری تشویش کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے کرفیو فوری ہٹانے،نقل و حمل اور مواصلات پر عائد پابندیاں ختم اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنیکی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔انہوں اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میںامن و سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عالمی برادری کی زمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو غیر قانونی اقدامات سے روکے اور جارحانہ فیصلے واپس کرنیکا پابند بنائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور امارات کا اس سلسلے میں اہم کردار ہے۔








