وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین راشدی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما پیر صدر الدین راشدی نے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین راشدی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سیاسی امور اور صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما پیر صدر الدین راشدی نے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیر صدر الدین راشدی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سیاسی امور اور صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔