وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ اور سیف اﷲ نیازی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بشمول کے فور منصوبے پر جلد عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ اور سیف اﷲ نیازی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بشمول کے فور منصوبے پر جلد عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام وزیراعظم عمران خان کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔