اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور سپیشل بچوں کو کھیلوں کے میدان سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کے ویژن میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلی قائد اعظم سپیشل اولمپکس اینڈ پیرااولمپکس گیمز کی جناح سیٹڈیم میں افتتاحی …
وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اور سپیشل بچوں کو کھیلوں کے میدان سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم کے ویژن میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلی قائد اعظم سپیشل اولمپکس اینڈ پیرااولمپکس گیمز کی جناح سیٹڈیم میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قرت العین نے انجام دیئے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خصوصی بچے بھی دیگر بچوں کی طرح معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ وزیراعظم کے ویژن میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان خصوصی بچوں کو کھیلوں میں سہولیات فراہم کرکے ان کو آگے لائیں اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔








