وزیراعظم عمران خان نے اپنی قوم کی عزت بحال کرا نے کا وعدہ پورا کر دکھایا، دورہ امریکہ اس کا واضح ثبوت ہے معاون خصوصی سیدزلفی بخاری کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی عزت بحال کرائیں گے اور یہ انہوں نے دورہ امریکہ میں ثابت کرکے دکھا دیا ہے۔ زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی عزت بحال کرائیں گے اور یہ انہوں نے دورہ امریکہ میں ثابت کرکے دکھا دیا ہے۔ زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر شاندار استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اس ملک کی عزت بڑھانے والے لیڈر سے والہانہ محبت کرتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے عوام کا عمران خان کے شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں