وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے ، عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے جس سے انہوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل کی ہے۔ ہفتہ کو ایک …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے جس سے انہوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل کی ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پرخلوص کاوشوں سے دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیرکے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیری عوام کا حقیقی نمائندہ ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے دورہ کے دوران 70 سے زائد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئنز کو آئینہ دکھایا ہے جو کشمیری عوام کے مسائل کے خاتمہ میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے بھارت سے کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ7دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی تقریر کشمیری عوام کی نمائندگی کی حقیقی عکاس ہے۔