اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری انہوں نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران دی۔ معاون خصوصی کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ وزیراعظم …
وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری انہوں نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران دی۔ معاون خصوصی کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے سندھ کے ایک لاکھ 54 ہزار ٹائیگر فورس کے معاملات کے انتظام کی ذمہ داری گورنر سندھ کو سونپنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ایک لاکھ 15 ہزار ٹائیگرز ریلیف سرگرمیوں کے حوالہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے پنجاب میں 93000، خیبرپختونخوا میں 19000، بلوچستان میں 1500 جبکہ دیگر مخلتف حصوں میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اظہار اطمینان کیا گیا۔ آئندہ چند روز خصوصاً عید کے تہوار کے حوالہ سے ٹائیگرز فورس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔








