وزیراعظم عمران خان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی …

فیصل آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سی پیک صنعتی تعاون فریم ورک کے تحت 9 خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کا حصہ ہے۔ اس انڈسٹریل سٹی کے مختلف شعبوں میں400 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے اگلے 5 سال کے دوران روزگار کے 3 لاکھ موقع پیدا ہوں گے۔