میانوالی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو میانوالی میں نمل نالج سٹی کے پہلے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کردیا۔ نالج سٹی کے قیام کامقصد میانوالی میں ایک ایسے مرکز کا قیام ہے جہاں علم وتحقیق کی سرگرمیاں جاری اوران کا تبادلہ ممکن ہوسکے۔نالج سٹی میں اکیڈیمک بلاکس، نالج سینٹر، سپورٹس کمپلیکس، اسپتال، ٹیکنالوجی پارکس، بزنس سینٹرز، شاپنگ مالز، ڈیری فارم، ریزارٹ، سافٹ وئیر ہاوسز، …
وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں نمل نالج سٹی کے پہلے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
میانوالی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو میانوالی میں نمل نالج سٹی کے پہلے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کردیا۔ نالج سٹی کے قیام کامقصد میانوالی میں ایک ایسے مرکز کا قیام ہے جہاں علم وتحقیق کی سرگرمیاں جاری اوران کا تبادلہ ممکن ہوسکے۔نالج سٹی میں اکیڈیمک بلاکس، نالج سینٹر، سپورٹس کمپلیکس، اسپتال، ٹیکنالوجی پارکس، بزنس سینٹرز، شاپنگ مالز، ڈیری فارم، ریزارٹ، سافٹ وئیر ہاوسز، ہوٹلز، پرائمری سکول اوراساتذہ کیلئے رہائشی کالونی تعمیر کی جائیگی۔نالج سٹی کی تعمیر پر تقریباً 200 ملین ڈالر کی لاگت آئیگی اوریہاں آلودگی سے پاک ماحول کو یقینی بنایاجائیگا،یہ منصوبہ سال 2027ءتک مکمل ہوگا۔یہاں کی آبادی 11 ہزار پر مشتمل ہوگی اورتقریباً 4 ملین مربع فٹ اراضی پر تعمیرات کی جائیگی ، یہاں 7 ہزار طلباءوطالبات اور600 فیکلٹی ممبران کی گنجائش ہوگی۔نمل دیہی شعبے کی پہلی جدید ترین یونیورسٹی ہے جہاں 97 فیصد طلباءکو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 2018 ءمیں نمل کے 20 فیصد طلباءنے آنرز میں فرسٹ کلاس حاصل کیا۔ یونیورسٹی کیلئے 1ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی گئی ہے جہاں پاکستان کے 55 اضلاع کے طلباءوطالبات زیرتعلیم ہیں۔ یہاں طلباءاوراساتذہ کا تناسب 10 نسبت ایک ہے۔ یونیورسٹی میں اس وقت 32 فیکلٹی ممبران ہیں جن میں سے 19 نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہیں۔








