وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کی جانب سے مخصوص طبقوں اور کلاسز کے حوالے سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کا سخت نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کی انکوائری کریں۔