اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایئر ہید کوارٹرز آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملک کے فضائی دفاع کو یقینی بنانے اور بالخصوص رواں سال فروری میں بھارتی جارحیت کے …
وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایئر ہید کوارٹرز آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملک کے فضائی دفاع کو یقینی بنانے اور بالخصوص رواں سال فروری میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی تعمیری سرگرمیوں اور پاکستان کے بیرون ملک مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں پاکستان ایئر فورس کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر کابینہ کے سینئر وزراءاور مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔








