اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ تعیناتی وزیراعظم عمران خان کے غریبوں، مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے چھت کی سہولت فراہم کرنے کے وژن اور …
وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو فوکل پرسن تعینات کردیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ تعیناتی وزیراعظم عمران خان کے غریبوں، مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے چھت کی سہولت فراہم کرنے کے وژن اور جذبہ خدمت خلق کو تقویت دے گی۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ 12 ماہ میں تقریباً ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ پسے ہوئے طبقات کی سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آفس این جی اوز، سی بی اوز سمیت نجی شعبے کے ساتھ پائیدارشراکت داری کو آگے بڑھانےکا ذمہ دار ہوگا۔








