وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ کے فورم پر حقیقی معنوںمیں اجاگر کیا ہے، غلام بی بی بھروانہ

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ کے فورم پر حقیقی معنوںمیں اجاگر کیا ہے ، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر بتا دیاہے کہ اب …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ کے فورم پر حقیقی معنوںمیں اجاگر کیا ہے ، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر بتا دیاہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں والی صورتحال ہوچکی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد رنگ لارہی ہے ، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے حق ادا کردیا ہے ۔ غلام بی بی بھروانہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کا حق دلانے کیلئے آگے آئے۔