وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پسماندہ طبقوں کی بہتری کیلئے سوچااور جدوجہد کی ہے، وزیراعظم کی نیت صاف ہے،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

کوہاٹ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پسماندہ طبقوں کی بہتری کیلئے سوچااور جدوجہد کی ہے، وزیراعظم کی نیت صاف ہے،انکی مخلصانہ کاوشوں اور سیاسی بصیرت کی بدولت کورونا کے باوجود لوگوں کے روزگار محفوظ رہے۔وہ کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ …

کوہاٹ۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پسماندہ طبقوں کی بہتری کیلئے سوچااور جدوجہد کی ہے، وزیراعظم کی نیت صاف ہے،انکی مخلصانہ کاوشوں اور سیاسی بصیرت کی بدولت کورونا کے باوجود لوگوں کے روزگار محفوظ رہے۔وہ کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریے کے تحت حکومت میں آئی، بدعنوان عناصر کا بلا امتیاز احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جبب ہم نے اقتدار سنبھالا تو معیشت بد حال تھی ، معاشی بہتری کیلئے وزیر اعظم انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگر فورس اور سوشل میڈیا ورکرز عوامی مسائل سے آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات نچلی سطح تک پہنچانے پر مقامی قیادت کا اہم کردار ہے۔