وزیراعظم عمران خان کابابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ہم 20ویں صدی کے عظیم رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ اور سوچ سے تاریخ کا رخ بدل دیا اور مسلمانوں کے حقوق کیلئے بے مثال اور انتھک جدوجہد کی۔ ہمارے قائد نے برصغیر کے مایوس مسلمانوں میں امید کی …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر ہم 20ویں صدی کے عظیم رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ اور سوچ سے تاریخ کا رخ بدل دیا اور مسلمانوں کے حقوق کیلئے بے مثال اور انتھک جدوجہد کی۔ ہمارے قائد نے برصغیر کے مایوس مسلمانوں میں امید کی نئی روح پھونک دی، ان کی آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں دنیا کے نقشہ پر ایک آزاد مسلمان ریاست کا ظہور ہوا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منگل کو اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج قائداعظم کی سالگرہ مناتے ہوئے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم اپنے عظیم قائد کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بانی پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا