اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور مناسب مواقع ملنے پر وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منواتے ہیں،کامیاب جوان پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بلکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے فروغ میں بھی ممدو معاون ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ان باتوںکا …
وزیراعظم عمران خان کاکامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ کے دوران اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور مناسب مواقع ملنے پر وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منواتے ہیں،کامیاب جوان پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بلکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے فروغ میں بھی ممدو معاون ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ان باتوںکا اظہار نوجوانوں کی ترقی اور ان کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں شروع کئے جانے والے ”کامیاب جوان” پروگرام پر بریفنگ لینے کے دوران کیا ۔جمعرات منعقد ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے جس کے تحت یوتھ انٹرپرینیور سکیم، گرین یوتھ موومنٹ، اسٹارٹ اپ پاکستان، انٹرن شپ پروگرام، ہنرمند جوان اور نیشنل انٹر پرینیور پروگرام شروع کئے جائیں گے۔








