اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف اور مشکلات کو نہیں بھولنا چاہئے۔ بدھ کو بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں …
وزیراعظم عمران خان کا بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف اور مشکلات کو نہیں بھولنا چاہئے۔ بدھ کو بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے تحت بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کے حقوق کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔








