وزیراعظم عمران خان کا جی آئی ڈی سی کے حوالہ سے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے حوالہ سے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل کو اس معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق جی آئی ڈی سی کے معاملہ میں …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے حوالہ سے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل کو اس معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق جی آئی ڈی سی کے معاملہ میں مقدمہ بازی کے باعث جنوری 2012ءسے دسمبر 2018ءتک 417 ارب روپے کی رقم رکی ہوئی ہے، اس معاملہ پر مقدمہ بازی کے پہلے مرحلہ میں سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی قانون کا خاتمہ کر دیا تھا جبکہ وفاقی حکومت کی نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہو گئی تھی۔ بعد ازاں اس معاملہ پر نئے سرے سے عدالتی چارہ جوئی شروع ہوئی اور یہ صوبائی ہائیکورٹس میں چیلنج کیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں بھی اس حوالہ سے اپیلیں زیر التواءہیں۔