اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجہ پاکسے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورانہیں سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے ساتویں صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حالیہ انتخابات صدرراجہ پاکسے کے ویژن اورقیادت پر سری لنکا کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم نے امیدکااظہارکیاکہ صدر راجہ پاکسے کی قیادت میں …
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجہ پاکسے کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجہ پاکسے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورانہیں سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے ساتویں صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حالیہ انتخابات صدرراجہ پاکسے کے ویژن اورقیادت پر سری لنکا کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم نے امیدکااظہارکیاکہ صدر راجہ پاکسے کی قیادت میں سری لنکا عظیم ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کرے گا۔بات چیت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مثالی تعلقات زیربحث آئے۔دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتقاق کیا۔ وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ صدرگوتا بایا راجہ پاکسے نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔








