لاہور ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک ختم کیا جا سکتا ہے، تعلیم کے ذریعے ہی اصل ترقی ممکن ہے، سکولوں میں سہولیات مہیا کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم …
وزیراعظم عمران خان کا صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک ختم کیا جا سکتا ہے، تعلیم کے ذریعے ہی اصل ترقی ممکن ہے، سکولوں میں سہولیات مہیا کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئیر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اجلاس کو صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے صوبہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ٹریننگ، یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات اور متعلقہ قانونی اصلاحات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے سکولوں میں سہولیات مہیا کرنے کی خاص تاکید کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔








