وزیراعظم عمران خان کا طیارے کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے برادر عوام سے دلی تعزیت کااظہار

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے طیارے کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے برادر عوام سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انڈونیشیا کے برادر عوام سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی جانوں کے ضیاع پر رنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے طیارے کے المناک حادثے پر انڈونیشیا کے برادر عوام سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انڈونیشیا کے برادر عوام سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی جانوں کے ضیاع پر رنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی۔