اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے …
وزیراعظم عمران خان کا قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے لئے ان کے وژن اتحاد ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور اجتماعی طور پر عمل کریں ہمیں آج اس عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ہم سب قائداعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک قوم کی حیثیت سے کام کریں گے اور ملک کو دنیا میں اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی 143ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بیسویں صدی کے عظیم رہنمائوں میں سے ایک قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وژن اور مسلمانوں کے حقوق کے لئے انتھک جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا۔








