وزیراعظم عمران خان کا ناموس رسالتۖ، مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر اقوام متحدہ میں خطاب انتہائی مدلل، مؤثر اور بھرپور تھا، مفتی منیب الرحمن

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں ناموس رسالتۖ، مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر خطاب انتہائی مدلل، مؤثر اور بھرپور تھا۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم قومی …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں ناموس رسالتۖ، مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر خطاب انتہائی مدلل، مؤثر اور بھرپور تھا۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اہم قومی بین الاقوامی امور پر انتہائی مدلل، مفصل اور فی البدی خطاب کیا جسے پوری اقوام عالم میں پوری توجہ اور دھیان سے سنا گیا جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور اس کے لئے وزیر اعظم لائق تحسین ہیں۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ پر کشمیری عوام اور پاکستان کی بھرپور اور انتہائی مؤثر نمائندگی اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ گزشتہ تقریباً 2 ماہ سے 80 لاکھ خواتین و حضرات اور بچے بھارتی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور انہیں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے اور اطلاعات کے تمام ذرائع پر پابندی ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات اور مسائل سء بھی ہم آگاہ ہیں اور پوری دنیا مقبوضہ وادی کی صورتحال سے اس وقت اندھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑی جرأت اور بہادری کے ساتھ نریندر مودی کا چہرہ عالمی فورم پر بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی بے حسی پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کو یقینی دلایا کہ وہ آخر لمحات تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اس سے کشمیری عوام کو نیا جوش، جذبہ اور حوصلہ ملا ہے۔ ان میں آزادی کی تڑپ کو نئی توانائی ملی اور اقوام عالم پر بھی واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کے انسانی و قانونی حقوق کے لئے ہر ممکن حد تک جا سکتا ہے۔